تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:26

کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں رینجرز کی جانب سے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ رینجرز اہلکاروں کی جانب سے ماڑی پور روڈ سے متصل مچھر کالونی کا محاصرہ کرلیا گیا،محاصرے کے دوران رینجرز اہلکاروں کی جانب سے گھر گھر تلاشی لی گئی جبکہ رینجرز کی ناکہ بندی کے باعث علاقہ مکینوں کی آمد ورفت کو بھی محدود کیا گیا،رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن علاقے میں ممکنہ طور پر موجود مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔واضح رہے کہ مچھر کالونی کے علاقے میں دوروز قبل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ایک قاتل کو بھی گرفتار کرکے تھانہ ڈاکس منتقل کیا تھا،جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مل کر سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کو قتل کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.