23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:37
کوئٹہ میں ایف سے کے قافلے کے قریب دھماکا،2افراد زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایف سی کے قافلے کے قریب بم دھماکے میں دو افراد معمولی زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فرنٹئیر کور کی گاڑیوں کا قافلہ کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ سے گزررہا تھا کہ سڑک کنارے نصب کیا گیا دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سے ایف سی کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، دھماکے سے دو را ہگیرمعمولی زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ایف سی اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔