تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:11

خیبرپختونخوا کی جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی ہڑتال

جنگ نیوز -
پشاور… خیبر پختونخوا کی جامعات کے اساتذہ اور کلاس فور ملازمین نے بجٹ میں تنخواہوں ،میں پندرہ فیصد اضافہ کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف آج سے ہڑتال شروع کر دی ہے فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیزاسٹاف اکیڈیمک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد طیب کے مطابق جامعات کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کوبجٹ میں اعلان کردہ پندرہ فیصد اضافہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ جس کے خلاف ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پشاور کی پانچ جامعات سمیت صوبے کی سترہ یونیورسٹیز میں اساتذہ نے کلاسوں کا بائیکاٹ کیا جبکہ کلاس فور ملازمین بھی ہڑتال میں حصہ لے رہے ہیں۔ اساتذہ اور دیگر ملازمین نے بازوں پر سیاہ پاٹیاں باندھی ہوئی ہیں۔۔ ہڑتال کے باعث یونیورسٹی کے تحت چلنے والے اسکولز بھی بند ہیں اور ہاسٹلوں میں رہاش پزیر طلباء ہاسٹل خالی کرکے اپنے اپنے علاقوں واپس چلے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.