تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:11

لاہور:جوہرٹاوٴن میں عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

جنگ نیوز -


لاہور…لاہور کے علاقے جوہر ٹاوٴن میں ایک عمارت گرنے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔ جیو نیو زکے نمائندے احمد فراز کے مطابق عمارت کی چھت اس وقت گر جب ایل ڈی اے کاعملہ ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مصروف تھا۔ایل ڈی اے نے دو دن قبل اس علاقے میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کیلئے نوٹس جاری کردیا تھا تاہم آج جب کارروائی کی گئی تو لوگوں کو خبردار نہیں کیا گیا اور ایک عمارت جب گرائی گئی تو اس میں لوگ موجود تھے، عمارت مکمل طور پر منہدم ہوچکی ہے ۔ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش اور چار زخمیوں کو نکال لیاگیاہے، ذرائع کا کہنا ہے عمارت میں تقریباًدس افراد موجود تھے اور ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.