23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:11
اسلام آباد ہائیکورٹ،صہبا مشرف کی درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس
جنگ نیوز -
اسلام آباد… اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیگم صہبا مشرف کی جانب سے فارم ہاوٴس کی ملکیت منتقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سی ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا اور صہبا مشرف کے گھر پر موجودہ صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اہلیہ بیگم صہبا مشرف کی چک شہزاد فارم ہاوٴس کی ملکیت کو منتقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر پرویز مشرف کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ صہبا مشرف کے گھر پر موجودہ صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھا جائے۔ بیگم صہبا مشرف نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چک شہزاد فارم ہاوس پرویز مشرف انہیں حبہ کر چکے ہیں۔ یہ فارم اب ان کی ملکیت ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بدنیتی کی وجہ سے فارم ہاوٴس ان کے نام منتقل نہیں کررہی۔