تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:22

’بگ باس‘ کے سیزن فائیو میں پاپ اسٹار شکیرا حصہ لیں گی

جنگ نیوز -


ممبئی… مشہور انڈین ریالٹی شو ، بگ باس کا سیزن فائیو اگلے ہفتے سے شروع ہورہا ہے جس میں لاطینی پاپ اسٹار شکیرا بھی حصہ لے رہی ہیں۔ بگ باس کا سیزن فائیو اس بار سنجے دت کررہے ہیں۔ سیزن فور میں ہالی وڈ سے پامیلا اینڈرسن کو لایا گیا تھا اس بار فٹبال کے عالمی کپ سے عالمی شہرت پانے والی پاپ سنگر شکیرا کو لایا جارہا ہے۔ بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری نے بگ باس فائیو میں شرکت سے معذرت کرلی ہے، جب کہ کائٹس کی ہیروئین میکسیکن اداکارہ باربرا موری کے ساتھ ساتھ ،اداکارہ ریاسین ،سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو اور پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک بھی اس سیزن میں شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.