تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:44

امریکاپاکستان کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرے،گیلانی

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےکہاہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے روابط بڑھائے۔ امریکہ کو پاکستان کی ضرورت ہے ۔ پاکستان کے عالمی برادری اور ہمسایہ ملکوں سے اچھے تعلقات قائم ہیں۔



کراچی پورٹ ٹرسٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انھوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہیں ۔ کراچی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کے مسئلے کے سیاسی حل کو ترجیح دیتےہیں ۔ ایم کیوایم والے حکومت کے ساتھ ہیں ۔ ان کے استعفی قبول نہیں کئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.