تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:26

چین :چڑیاگھرمیں بھالوسائیکلنگ،رولر اسکیٹنگ اور رسی پھلانگنے لگے

جنگ نیوز - چین کے شہر Qingdao کے ایک چڑیا گھر میں موجود دو ننھے منے بھالو آج کل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ایک سال سے بھی کم عمرکے یہ دونوں بھالو چڑیا گھر کی سیر کو آنے والے افراد کو اپنے مختلف کرتبوں سے محظوظ کرتے نظر آتے ہیں ۔ یہاں کی تربیتی نگران نے ان دونوں بھالوؤں کو سائیکل چلانے،رولر اسکیٹنگ کرنے اور رسی پھلانگنے سمیت دیگر کئی کرتبوں کا ماہر بنادیا ہے۔ اب یہ دونوں بھالو اکثر اوقات یہاں آنے والے مہمانوں کو اپنی رولر اسکیٹنگ اور قلابازیوں کی صلاحیتیں دکھا کر ناصرف دنگ کردیتے ہیں بلکہ بے پناہ داد بھی سمیٹتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.