23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:37
ٹوگو:جانوروں کی ہڈیوں ، کھالوں کی خریدوفروخت کیلئے قائم سپر مارکیٹ
جنگ نیوز -
لوم/ٹوگو…این جی ٹی…دنیا بھر میں کالے جادو سمیت دیگر جادوئی منتروں کے حوالے سے افریقی ملک ٹوگو کا نام سرِ فہرست شمار کیا جاتا ہے ۔ افریقہ ممالک میں جادوگری کا عمل بے حد اہمیت کا حامل ہے شاید یہی وجہ ہے کے ٹوگو میں مُردہ جانوروں کی کھوپڑیوں،ہڈیوں اور کھالوں کی باقاعدہ خریدوفروخت کے لئے سپر مارکیٹ قائم کی گئی ہے۔ٹوگو کے دارالحکومتLomeمیں موجود Akodessewa نامی اس سپر مارکیٹ میں مختلف جانوروں کی کھوپڑیوں سے لے کر ہڈیاں،کھالیں اور سینگ وغیرہ تک فروخت کیے جاتے ہیں۔