23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:37
شاہد کپور اب سوناکشی سنہا کیساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے
جنگ نیوز -
ممبئی …این جی ٹی… بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا” بینڈ باجا بارات“ سے شہرت حاصل کرنے والے ہیرورنویرسنگھ کے لیے بے شک پسندیدگی رکھتی ہوں لیکنجب پروفیشنل سطح پر انتخاب کی بات آئی وہاں انہوں نے رنویر کے بجائے شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فلمساز ساجد نڈیاڈ والا کی اگلی فلم میں شاہد کپور اب سوناکشی کے ساتھ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔اس رومانٹک ایکشن فلم کی کہانی اور اسکرین پلے خود ساجد نڈیاڈ والا نے تحریر کیا ہے تاہم اس فلم کو فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کو یش راج بینر تلے رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ایک فلم کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے رنویر کے بجائے شاہد کپور کیساتھ کام کرنے کو ترجیح دی۔