تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:37

پیرس:تیزرفتار کارنے چارپاکستانی بچوں کو کچل دیا، ایک بچی جاں بحق

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… فرانس کے درالحکومت پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں تیزرفتار کارنے اسکول کیچارپاکستانی بچوں کو کچل دیا جس میں سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سارسل کے علاقے میں اسکول کی چھٹی کے وقت تیزرفتار کارنے چارپاکستانی طلبہ کو کچل دیا جس میں ایک بچی آٹھ سالہ بچی ثنا محبوب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چلی بسی،دیگر زخمی ہونے والی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی معروف پاکستانی سیاسی سماجی شخصیات سمیت پاکستانی کمیونٹی کے لوگ موقع پر پہنچ گئے ۔جاں بحق ہونے والی طلبہ ثناء محبوب کا تعلق راولپنڈی کی تحصیل گجر خان سے تھا ،جس کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ ادارہ منہاج القرآن میں ادا کی جائے گی جس کے بعداُس کی میت پاکستان روانہ کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.