تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:37

برطانوی اسٹنٹ مین کاگاڑی کے ذریعے شیشہ توڑنے کانیاورلڈ ریکارڈ

جنگ نیوز -


لندن…این جی ٹی…برطانیہ کے معمر ترین اسٹنٹ مین 64سالہ Rocky Taylor نے ساؤتھ لندن کے علاقے گرینوچ میں جاری چیریٹی ویک کے دوران ایک خطرناک کرتب دکھاتے ہوئے جیمز بونڈ فلم کی شوٹنگ کے دوران تخلیق کیا گیا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیاہے۔راکی ٹیلر نے انتہائی تیز رفتاری سے بی ایم ڈبلیو گاڑی سے 19فٹ69انچ چوڑی اور 13فٹ12انچ اونچی شیشے کی دیوار توڑتے ہوئے بحفاظت لینڈنگ کی اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ جیمز بونڈ فلم Die Another Dayکے اداکارPierce Brosnanکے پاس تھا جنہوں نے 8فٹ چوڑے اور5فٹ اونچے شیشے کو توڑتے ہوئے اپنے گاڑی گزاری تھی۔راکی ٹیلر کی اس کامیاب کاوش کو گاڑی کے ذریعے توڑے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے شیشے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.