23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:48
اندھے پن کا تجرباتی علاج: امریکی کمپنی انسانی جین کے خلئے فراہم کریگی
جنگ نیوز -
واشنگٹن…جنگ نیوز… یورپ میں کم سنی کے دوران اندھے پن کے تجرباتی علاج میں استعمال کیلئے امریکا کی بائیو ٹیک کمپنی انسانی جین کے خلئے فراہم کرے گی۔ میساچو سٹس ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ تجرباتی علاج میں اسٹارگرٹڈ بیماری کے 12 مریضوں کا علاج لندن کے مور فیلڈز آئی ہسپتال میں کیا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ جنین سیلز سے تجربہ کی منظوری دی گئی ہے۔