تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:48

لیڈی گاگابھارت میں پرفارم کریں گی

جنگ نیوز -


نئی دہلی …جنگ نیوز… لیڈی گاگا پہلی مرتبہ بھارت میں پرفارم کریں گی۔ نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بھارت کی فارمولا ون ریس کے منتظم اور اداکار ارجن رام پال نے بتایا کہ 30 اکتوبر کو بھارت میں ہونے والی فارمولا ون ریس کی افتتاحی تقریب میں معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا پرفارم کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیڈی گاگا کی بھارت میں پہلی پرفارمنس ہوگی۔ واضح رہے کہ فارمولا ون ریس 28سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.