تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکاسلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کوئٹہ…اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیرکاسلسلہ جاری ہے جس سے مسافروں کومشکلات کا سامناہے لیکن حکام اس جانب کوئی توجہ نہیں دیرہے۔ریلوے انکوائری کے مطابق پشاورکیلئے جانے والی کوئٹہ ایکسپریس کی روانگی میں نصف گھنٹے سے زائدکی تاخیرہوئی جبکہ جعفرایکسپریس اوربولان میل بھی اس سے متاثرہوئیں اندرون ملک سے کوئٹہ آنے والی ٹرینوں کی آمدمیں بھی گھنٹوں کی تاخیر ہوگی،کراچی سے آنے والی بولان میل نوگھنٹے کی تاخیرسے رات دس بجے تک کوئٹہ پہنچنے کاامکان ہے پشاور سے آنے والی کوئٹہ ایکسپریس نو گھنٹے کی تاخیرسے رات 11بجے جبکہ راولپنڈی سے آنے والی جعفرایکسپریس 6گھنٹے کی تاخیرسے رات آٹھ بجے تک کوئٹہ پہنچے گی تاہم ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد میں مزیدتاخیربھی ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.