تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

اپردیر:مسافروین کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
اپر دیر… اپر دیرمیں عشیری درہ کے علاقے اچر پائن میں مسافروں سے بھری گاڑی کھائی میں جا گری،گاڑی کھائی میں گرنے سے 6افراد ہلاک،10زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسافروں سے بھر ی ڈبل کیبن گاڑی واڑی سے ڈوگ درہ جا رہی تھی کہ اچر پائن کے مقام پر کھائی میں موڑ کاٹتے ہوئے جاگری جس سے گاڑی میں سوار6مسافر موقع پر ہی جاں بحق اور 10افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر امداری کارروائی شروع کردی ہے۔ دور دراز کا علاقہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.