تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

وسیم اکرم نے میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی،شعیب اخترکا الزام

جنگ نیوز -


ممبئی… پاکستان کے سابق مایہ ناز اور تاریخ کے تیز ترین فاسٹ بالر شعیب اختر نے الزام عائد کیا ہے کہ وسیم اکرم نے انکا کیریئر تباہ کیا۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ انہوں نے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو اتنی تیز گیند کی کہ وہ اسے چھو بھی نہ سکے، ایسا پہلی بار دیکھا گیا کہ وہ (ٹنڈولکر) مجھ سے فیصل آباد جیسی بے جان وکٹ پر بچنے کی کوشش کرتے رہے۔ ’دی وال‘ راہول ڈریوڈ اور ’ماسٹر بلاسٹر‘ ٹنڈولکر سے متعلق شعیب اختر کا کہنا ہے کہ یہ میچ جتوانے والے کھلاڑی نہیں۔ اس پر بس نہیں، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کھلاڑی تو کھیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے فن سے بھی ناواقف ہیں۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر نے بالی وڈ کنگ شا ہ رخان اور للت مودی کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ان دونوں نے دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دیئے جانے والے معاوضے پر ناخوش ہونے کہ وجہ سے شاہ رخ سے بات بھی ہوئی تھی جس پر شاہ رخ اور موددی نے مجھے راضی کر لیا تھا تاہم مجھے انکی بات نہیں سننی چاہیئے تھی۔ 2011کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب اختر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے ’بال ٹمپرنگ‘ کی ہے، اور دوسرے بالرز بھی کرتے ہیں۔ انکا موٴقف ہے کہ ’بال ٹمپرنگ‘ کو قانونی شکل دے دینا چاہیئے۔ اپنی آپ بیتی میں شعیب اختر نے معاشی محرومیوں سے پرلیکن خوشیوں سے بھرے ہوئے بچپن سے لے کر پاکستان کرکٹ میں داخلے تک کی جدوجہد اور وہاں جاری طبقاتی کشمکش، پی سی بی کا ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ، اپنی اہانت اور ناکامیاں، ’بال ٹمپرنگ‘ اور اپنے ساتھی کھلاڑی پر بلے سے حملہ جیسے واقعات کا احاطہ کیا ہے۔ آل راوٴنڈر شعیب ملک کے بارے میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ وہ کپتان بننے کا اہل نہیں تھا لیکن پی سی بی کے چیرمین نسیم اشرف کا ’چمچہ‘ ہونے کی وجہ سے کپتان بنایا گیا۔لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم سے متعلق شعیب اختر نے الزام عائد کیا کہ انہوں نے میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش کی اور ایک دفعہ میری ٹیم میں شمولیت پر آدھی ٹیم علیحدہ کرنے کی دھمکی دی تاہم جنرل توقیر ضیاء نے اس موقع پر میری حمایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.