تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

جرمنی کا شام پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…جرمنی نے مظاہرین پر تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شام کے خلاف اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیوں کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔ جرمنی کے وزیر خارجہ گوئیڈو ویسٹر ویلے نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں شام میں جمہوری قوتوں کے خلاف شدید مظالم کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی جائے۔ انہوں نے یہ بیان روسی ہم منصب سرگئی لاؤروف سے ملاقات سے قبل دیا۔ اس ملاقات میں شام میں تشدد اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ ایک روز قبل امریکی صدر بارک اوباما بھی اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران شام پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ امریکہ کے مغربی اتحادی بھی شام کے خلاف پابندیوں کے حامی ہیں جبکہ چین اور روس پابندیوں کی قراردادکو ویٹو کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.