تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

عالمی اقتصادیات خطرناک دور میں داخل ہو گئی ہے، آئی ایم ایف

جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز… عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ عالمی اقتصادیات خطرناک دور میں داخل ہو گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹائن لاگارڈے نے کہا ہے کہ عالمی معیشت پرخطر دور میں داخل ہو گئی ہے اور قرضوں کا بھاری بوجھ بحالی کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پرخطر دور سے باآسانی باہر نکلنے کیلئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ باہر لانا ہوگا تاکہ قرضہ بحران پر قابو پایا جا سکے۔ وہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.