تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

برہان الدین ربانی کو امن کے نام پر دھوکے سے قتل کیا، حامد کرزئی

جنگ نیوز -
کابل…جنگ نیوز… افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان نے امن کے نام پر سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کو دھوکے سے قتل کیا ہے۔ صدارتی محل کے باغ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حامد کرزئی نے کہا کہ انہوں نے سابق افغان صدر کے قتل سے قبل بذات خود سی ڈی کوسنا اور اس کو طالبان کی جانب سے امن کا پیغام خیال کیا لیکن امن کونسل کے سربراہ کے ساتھ سخت دھوکہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان رہنماؤں نے سی ڈی امن کونسل کے ایک رکن کے حوالے کی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قاتلوں نے برہان الدین ربانی سے ملاقات کیلئے کابل کے ایک گیسٹ ہاؤس میں چار دن انتظار کیا۔ کرزئی نے جذباتی انداز میں کہا کہ ہم نے دیکھا کہ پیغام امن کا پیغام نہیں تھا بلکہ دھوکہ تھا۔ امن کا پیغام لانے والے قاتل نکلے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.