تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:21

لیبیا کے سابق وزیراعظم تیونس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار

جنگ نیوز -
تیونسیا…جنگ نیوز… لیبیا کے سابق وزیراعظم بغدادی المحمدی کو تیونس میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر گرفتار کرنے کے بعد چھ ماہ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ تیونس کے وزارت انصاف کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لیبیا کے سابق وزیراعظم بغدادی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا اورتیونس کے شہر تنریور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے بغدادی کے غیرقانونی طور پر تیونس میں داخل ہونے پر چھ ماہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان حکیم مددیب نے کہا کہ بغدادی المحمدی کو الجیریا کی سرحد کے قریبی علاقے تمانماز سے گرفتار کیا گیا اور ان کے پاسپورٹ پر کوئی ویزا نہیں لگا ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.