تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:26

اسرائیل قانون سے بالا تر نہیں، ترک وزیراعظم

جنگ نیوز -
نیویارک …جنگ نیوز…ترک وزیراعظم رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل قانون سے بالا تر نہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کر تے ہوئے ترک وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے ساتھ امن کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ وزیراعظم رجب طیب اردوان نے مشرق وسطیٰ کے بحران اور ترکی کے ساتھ خراب تعلقات کیلئے اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو مورودالزام ٹھہراتے ہوئے اقوام متحدہ کی رکنیت کیلئے فلسطین کی بھرپور حمایت کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.