تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:59

صدر زرداری نے ہندو برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کانوٹس لے لیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے اندرون سندھ امدادی کاموں میں ہندو برادری کے ساتھ امتیازی سلوک کی اطلاعات کانوٹس لے لیاہے۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدرمملکت کا کہناہے کہ کسی بھی برادری کے ساتھ غیر امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا، سندھ حکومت اس قسم کے واقعات کا سختی سے نوٹس لے کررپورٹ دے۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ ہندووٴں سمیت تمام اقلیتی برادری کے متاثرین کے لئے بھی امدادی کاموں کو اسی طرح کیا جائے جیسے دوسروں کے لئے کیاجارہاہے،ترجمان نے بتایا کہ صدر زرداری نے کہاکہ سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی امداد انسانی بنیادوں پر کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.