23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:54
سیلاب متاثرین 1947والی زندگی گذار رہے ہیں،نواز شریف
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ تنقید نہیں درد دل سے کہہ رہا ہوں کہ حکومت کہتی ہےکہ وہ کام کر رہی ہے لیکن سندھ کے سیلاب متاثرین انیس سو سینتالیس والی زندگی گذار رہے ہیں۔
پنجاب کے صوبائی وزیر زکوات و عشر ملک ندیم کامران کے گھر والد کے انتقال پر تعزیت کے بعدان کاکہنا تھا کہ سیاسی تنقید نہیں متاثرین کی مدد کرنیکا وقت ہے اب مسائل کے خاتمے کی سیاست چلے گی ، سندھ میں لوگ صدیوں پرانی زندگی گزار رہے ہیں ،حکومت تو کہتی ہے کہ اقدامات کررہے ہیں لیکن وہاں لوگ صدیوں پرانی زندگی بسر کر رہے ہیں۔