تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:59

لاہور: ڈینگی نے آج مزید 4 افراد کی جان لے لی

جنگ نیوز -


لاہور …لاہور میں ڈینگی وائرس نے آج دو خواتین سمیت مزید چار افراد کی جان لے لی، جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد69 ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کے خاتمے کی تربیت کے لئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آج میو اسپتال میں 35سالہ ملکانی،35سالہ عزیز ،65سالہ شریفاں بی بی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کا بیس سالہ ظفر ڈینگی بخار کے باعث دم توڑ گئے۔اسپتالوں میں ڈینگی کے شبہ میں آنے والوں کا رش جوں کا توں برقرار ہے۔ جس کے باعث نا صرف ڈاکٹروں کو علاج معالجے میں مشکل پیش آ رہی ہے بلکہ مریض خود بھی توجہ نہ ملنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کے خلاف تعاون کرنے پر سری لنکن حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے طبی ماہرین کی فنی معاونت اور مشاورت سے ڈینگی وائرس کے خاتمے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.