23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:59
ڈینگی کاخوف:میڈیکل کے طلباکاامتحانات ملتوی کرنیکا مطالبہ
جنگ نیوز -
لاہور …لاہور میں ڈینگی وائرس سے خوفزدہ میڈیکل کے طلبا نے سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔میڈیکل کے طلبا کی بڑی تعداد ہیلتھ یونیورسٹی کے سامنے جمع ہوگئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ستائیس ستمبر کو شروع ہونے والے امتحانات ملتوی کر کے سابقہ شیڈول کے مطابق نومبر میں لئے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی طلبا ڈینگی بخار کا شکار ہیں اس لئے وہ امتحانات کی مناسب تیاری نہیں کر سکے۔ طلبا نے مطالبہ کیا کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سالانہ امتخانات ملتوی کئے جائیں۔