تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:59

شہبازشریف سے ضدی مچھرکنٹرول نہیں ہو رہا، راجا ریاض

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعلی شہباز شریف سے ضدی مچھر کنٹرول نہیں ہو رہا انہیں فوٹوسیشن کا اتنا ہی شوق ہے تو ماڈلنگ شروع کر دیں۔گنگارام اسپتال میں ڈینگی مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹے ہیں۔ وہ گورنر پنجاب لطیف کھوسہ اور پی پی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کی اس رائے سے متفق نہیں کہ پنجاب میں ڈینگی مریضوں کے لئے مناسب انتظامات ہو رہے ہیں۔ راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے وزیراعلیٰ لوگوں کی جانیں بچائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.