23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:11
کوئٹہ میں وین پر فائرنگ ،3مسافر جاں بحق پانچ زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں سبی روڈ پرمسافر ویگن پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مسافر ویگن کوئٹہ سے ضلع بولان کے علاقے مچھ جارہی تھی کہ کوئٹہ کے نواح میں سبی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ویگن پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تین مسافر جاں بحق جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں افراد کو بولان میڈیکل کمپلیکس اور سول ہسپتال منتقل کردیاگیا، واقعہ کے بعدپولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے، دوسری جانب تحفظ عزاداری کونسل کی جانب سے سبی روڈ پر مسافر ویگن پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے اور فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے خلاف سہ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔