تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:21

مولن کا بیان حقائق پر مبنی نہیں،پراکسی وار کے الزامات غلط ہیں،جنرل کیانی

جنگ نیوز -


راولپنڈی…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کا پاکستان کے ساتھ حقانی نیٹ ورک کو منسلک کرنے سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ مائیک مولن کا بیان بے بنیاد اور بدقسمتی پر مبنی ہے۔انھوں نے کہا کہ اسپین میں انکی ایڈمرل مولن کے ساتھ ہونے والے ایک انتہائی تعمیری ملاقات کے تناظر میں یہ بیان تکلیف دہ ہے۔جنرل کیانی نے کہا کہ جہاں تک حقانی نیٹ ورک کے ساتھ روابط کا سوال ہے تو ایڈمرل مولن بخوبی اس بات سے آگاہ ہیں کہ حقانی نیٹ ورک کے کن ممالک سے رابطے ہیں،صرف پاکستان کو اس حوالے سے مورد الزام ٹھہرانا غیرمنصفانہ اور غلط ہے۔انھوں نے واضح طور پر اس امریکی الزام کو بھی مسترد کیا جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس آئی حقانی نیٹ کو مدد دے رہی ہے اور پاکستان کسی خفیہ جنگ کا حصہ ہے،انھوں نے کہا کہ الزامات کے بجائے امن کی کوششوں کے لیے کام کرنا چاہیے اور ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے بامعنی مذاکرات کو موقع دیا جانا چاہیے، اور پاکستان اس حوالے سے مکمل پرعزم ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.