تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:21

پاکستان حقانی نیٹ ورک سے اپنے تعلقات ختم کرے، وائٹ ہاؤس

جنگ نیوز -


واشنگٹن…امریکی فوج کی جانب سے حکومت پاکستان پر گذشتہ روز عائد کیے گئے الزامات کے بعد اب امریکی حکومت کے مرکز یعنی ایوان صدر (وائٹ ہاؤس) نے بھی پاکستان پر الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان حقانی نیٹ ورک سے تعلقات ختم کرے،جمعہ کو وائٹ ہا ؤ س کے ترجمان جے کارنے نے کہا کہ اگر حکومت پاکستان کے حقانی نیٹ ورک سے کوئی تعلقات ہیں اسے ختم کردے اور اسکے خلاف کارروائی کرے، ترجمان نے کہا کہ حقانی نیٹ وورک سے تعلقات ختم کرنا پاکستان کے لیے اہم ہے،انھوں نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں بھی حقانی نیٹ ورک ملوث ہے،جبکہ پاکستان، افغانستان سے ملحقہ اپنے علاقوں میں دہشتگردی مراکز کو ختم کرانے میں بھی ناکام رہا ہے،انھوں نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے افغانستا ن میں حملے کرتے ہیں،حقانی نیٹ ورک دونوں ملکوں کے لیے مشترکہ خطر ہ ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.