23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:21
کراچی:مبینہ ٹارگٹ کلرمعراج عرف قصائی کوگواہ نے شناخت کرلیا
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کی مقامی عدالت میں مبینہ ٹارگٹ کلرمعراج عرف قصائی کو قتل کے مقدمے میں ایک گواہ نے شناخت کرلیا۔عدالت نے شناخت کے بعد ملزم کو 4اکتوبر تک عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیاہے۔سی آئی ڈی پولیس نے پاک کالونی کے علاقے سے گرفتار ٹارگٹ کلر معراج عرف قصائی کو جوڈیشیل مجسٹریٹ غربی اشفاق احمد نظامانی کی عدالت میں شناخت پریڈکے لئے پیش کیا۔ دوران شناخت پریڈ ایک گواہ نے مشتاق نامی شخص کے قتل کے مقدمے میں ملزم معراج کو شناخت کرلیا۔ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 19اکتوبر 2010کومنگھوپیرروڈ کوئٹہ ہوٹل پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محمد مشتاق جاں بحق ہوگیا۔ملزم کے خلاف قتل ،اقدام قتل ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے اوراس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔عدالت نے شناخت پریڈکے بعد ملزم کو 4اکتوبرتک جیل بھیج دیاجبکہ تفتیشی افسر کو مقدمے کاچالان عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیاہے۔