تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:26

امریکا ہمارے ساتھ نہیں تو ہمارے بغیر بھی رہ سکتا،وزیراعظم

جنگ نیوز -


کراچی…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کاکہناہے کہ پاکستان اور امریکا ایک دوسرے سے بہتر تعلقات کے بغیرنہیں رہ سکتے،ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جن سے تعلقات متاثر ہوں اورغلط فہمیاں جنم لیں۔وزیراعظم گیلانی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ازسر نوتعمیرتین برتھوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ نئی برتھوں کی تعمیر سے بحری راستوں سے آنے والے سامان کی ترسیل آسان ہوگی۔اس موقع پرچیئر پرسن کے پی ٹی نسرین حق نے کے پی ٹی کے افسران اورملازمین کی طرف سے وزیراعظم کے ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ روپے عطیہ دینے کا اعلان کیا۔بعد میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ فوج مستقل حل نہیں، سیاسی اورجمہوری حکومت ہی ملک میں استحکام لاسکتی ہے کراچی میں بلاتفریق اقدامات کیئے ہیں رینجرز کواختیارات دینے سے بہتری آئی ہے۔وزیراعظم گیلانی کاکہناتھاکہ پاکستان آزاد اور خودمختارافغانستان کاحامی ہے،جبکہ پاکستان امریکاکے ساتھ بہتر تعلقات چاہتاہے لیکن پاکستان کی سالمیت پرکوئی سمجھوتا نہیں کیاجائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکاایک دوسرے سے بہترتعلقات کے بغیر نہیں رہ سکتے، بہتر ہے غلط فہمیوں کو جنم نہ دیا جائے تاکہ عوام کے ذہنوں میں امریکا سے متعلق تحفظات کوختم کیا جاسکے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.