تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:26

ڈینگی سے پنجاب میں غریبوں کاقتل عام ہورہاہے،بابراعوان

جنگ نیوز -


لاہور…پیپلزپارٹی کے سینیٹر بابراعوان کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے پنجاب میں غریبوں کا قتل عام ہو رہا ہے۔ وزیراعلیٰ صرف جعلی اسپرے اور فوٹو سیشن کروا رہے ہیں۔لاہورسے جاری بیان میں سینیٹر بابراعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے بیانات پنجاب میں گورننس کی ناکامی پرپردہ نہیں ڈال سکتے۔ ایک سو ساٹھ کروڑ روپے سے خریدا گیا اسپرے کہیں نظر نہیں آ رہا۔ اسپرے کے نام پر پانی میں ڈیزل ڈال کر لوگوں کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی خادم اعلی لاہور میں ڈینگی کے خلاف ٹوپی ڈرامہ بند کردیں۔زاتی تشہیر کے لئے کروڑوں روپے ضائع کرنے کی بجائے یہ رقم غریبوں پر خرچ کرنی چاہئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.