تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:37

پاکستان کا حالیہ سیلاب گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ہے،اقوام متحدہ

جنگ نیوز -


نیویارک… جنوبی پاکستان میں آنے والا حالیہ سیلاب گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنائیزیشن کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو مزید نقصانات سے بچانے کے لئے فوری طور پر ایک کروڑ 89 لاکھ ڈالر درکار ہوں گے۔ ایف اے او نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ کاشت کاروں کے لئے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست کے وسط میں ہونے والی بارشوں سے تقریباً 73 فیصد فصلوں اور 67 فی صد خوردنی اشیاء کو نقصان پہنچاہے جب کہ 78 ہزار مویشی ہلاک ہو گئے ۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے فوڈ اینڈ ایگرکلچر آرگنائیزیشن کے تحت اس وقت پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کلسٹر فنڈ کام کر رہا ہے جس کا حجم 17 کروڑ40 لاکھ ڈالر ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.