23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:37
افغانستان کی 33کروڑ ڈالر سے معاونت کریں گے، عبدالحفیظ شیخ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ افغانستان کی معیشت اورانفرااسٹرکچر کی ترقی کے لیئے پاکستان ہرممکن معاونت کرے گا اور مشکلات کے باوجود اسے 33 کروڑ ڈالر کی معاونت کی جائے گی۔ عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں افغانستان تبدیلی اور وسائل کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب میں بتایا کہ تاریخ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ افغانستان میں امن کے بغیر اسلام آباد میں ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔ اسی وجہ سے افغانستان کی ترقی کے لئے پاکستانی حکومت امداد کررہی ہے ،اور بجٹ میں مشکلات کے باوجود افغانستان میں صحت ، تعلیم اور انفرااسٹرکچرکی تعمیر کے لئے 33 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے اور افغانستان کو تجارتی سہولت فراہم کرنے کے لئے ٹرانزٹ ٹرید کا نیا معاہدہ بھی کیا ہے۔