23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:10
شعیب کے انکشافات ،حقیقت کتاب پڑھنے پر سامنے آئے گی،سابق کرکٹرز
جنگ نیوز -
لاہور…سابق اور موجودہ کرکٹرزنے شعیب اختر کی کتاب میں سنسنی خیز انکشافات پرتبصرہ کرتے ہو ئے کہا ہے کہ حقیقت تو کتاب پڑھنے کے بعد ہی سامنے آئے گی لیکن کسی کو ایسا کام نہیں کرنا چاہیئے جس سے ملک کی بدنامی ہو۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا کہ شعیب اخترایک کھری بات کرنے والا انسان ہے لیکن وہ سچن ٹنڈولکر کوعظیم بیٹسمین سمجھتے ہیں اس کے ریکارڈز اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں ،ساتھی کرکٹرز کا کہنا ہے کہ شعیب اختر نے کیرئیر میں کیسے اتارچڑھاو دیکھے یا کرکٹرز کے بارے میں کیا کہا وہ اس پرکوئی تبصر ہ کرنا مناسب نہیں سمجھتے لیکن پہلے ہی بہت تنازعات ہو چکے ہیں ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیئں جس سے ملک بدنام ہو۔