23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:2
مبینہ امریکی جاسوس کی دستاویزات اے آر وائی کو موصول
اے آر وائی - خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہری پور سے گرفتار ہونے والے امریکی شہری کی دستاویزات اے آر وائے کو موصول ہوگئیں۔ موصول ہونے والی دستاویزات میں پاسپورٹ اور ایف آئی آر شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق حامد درانی کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔ پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بھی امریکی ہیں۔ امریکی شہری کے ساتھ اس کی مبینہ بیوی حمیدہ بی بی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ایف آئی آر میں اس نے قبول کیا ہے کہ پاکستان میں وہ بلااجازت داخل ہوا ہے۔