تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21

فٹ ہوں نیشنل چیمپئن شپ کا بے چینی سے انتظار ہے،وہاب ریاض

جنگ نیوز -


لاہور…ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ اب مکمل فٹ ہیں، کراچی میں ہونے والے نیشنل ٹی 20 کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ وہ نیشنل ٹی 20 چیمپئنشپ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، وہاب ریاض نے کہا کہ وہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے تھے لیکن اب مکمل فٹ ہیں۔وہاب ریاض نے کہا کہ ان کی نظریں سری لنکا کے خلاف سیریز پرہیں، کوچ وقاریونس کے دور میں ٹیم نے بہت کامیابیاں حاصل کیں، مستقبل میں ان کی کمی محسوس ہوگی۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.