تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:21

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی20آج کھیلا جائے گا

جنگ نیوز -


اوول …ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج اوول میں کھیلا جائے گا،میچ آج رات سواگیارہ بجے جیو سوپر براہ راست دکھایا جائے گا۔اوول میں ہونے اس دلچسپ میچ میں انگلینڈ کو اسٹورٹ براڈ اور ایوئن مورگن کی خدمات حاصل نہیں ،انگلش ٹیم کی قیادت گریم سوان کو سونپی گئی ہے، فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کو بھی دو سال بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی قیادت ڈیرن سامی کررہے ہیں جبکہ کرس گیل، کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو، ڈیرن براوو، لینڈل سیمنز اور ایڈرین بیرتھ سمیت کئی اسٹار پلیئرز ٹیم میں شامل نہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.