تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:11

پاک امریکا تعلقات خاتمے کی جانب جارہے ہیں،جنرل (ر)پرویز مشرف

جنگ نیوز -


کراچی…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات خاتمے کی جانب جارہے ہیں۔ امریکاکی ساتھ بات کی جائے اورتنازع حل کیے جائیں، سابق صدر پرویزمشرف کا جیونیوزکے پروگرام ”آج کامران خان کی ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا ک کہ امریکاکوپاک فوج اورآئی ایس آئی کی بہت ضرورت ہے،اس صورتحال کوسیاسی اورفوجی دونوں حوالوں سے دیکھناہوگا،پاکستان پرایسے الزامات لگاناتشویشناک اورافسوسناک ہے،پاک امریکاتعلقات میں دوریاں نہیں بڑھنی چاہیے، حکومت اورپاک فوج کواعتمادکی بحالی کیلئے اقدامات کرنے ہونگے،میرے وقت میں امریکاسے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی جاتی تھی،میں امریکی صدراورکولن پاول کوبراہ راست فون بھی کرلیتاتھا،آج پاک امریکااسٹریٹجک پالیسی میں اعتمادکافقدان نظرآتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کے متعلق بتایاجائے کہ ہم ملوث نہیں اورکوتاہی تسلیم کریں،ان کا کہنا تھا کہحقانی نیٹ ورک کامعاملہ سنجیدہ ہے،حکومت کونوٹس لیناچاہیے،حکومت کوچاہیے اسامہ،حقانی نیٹ ورک سے متعلق امریکاپرپالیسی واضح کرے،نائن الیون کے بعدپاکستان کافیصلہ درست تھامگراسے مس ہینڈل کیاگیا،افغانستان میں دھماکوں کے آئی ایس آئی پرالزامات غلط ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.