تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:26

ملکی اور بین الاقوامی معاملات،وزیراعظم نے اے پی سی طلب کرلی

اے آر وائی - وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملکی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے جلد قومی سیاسی قیادت کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا جس میں ملک کی سلامتی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات سے متعلق وزیراعظم پاکستان کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.