تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:11

امریکاکو بغیر تحقیق پاکستان پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں،رحمان ملک

جنگ نیوز -


کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکاکو بغیر تحقیق پاکستان پر الزامات نہیں لگانے چاہئیں،حقانی نیٹ ورک سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،یہ افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف جنگ کی پیداوار ہیں۔اسٹیٹ گیسٹ ہاوٴس کراچی میں سندھ ہائیکورٹ بارکے وفدسے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگومیں رحمان ملک نے کہا کہ آئی ایس آئی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہیں، پہلے بھی الزامات لگتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکاکے ساتھ تعاون کر رہے ہیں لیکن خودمختاری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،کراچی میں امن وامان سے متعلق رحمان ملک نے بتایا کہ 79 ٹارگٹ کلرزگرفتارہیں، ہرایک ٹارگٹ کلر کا اسکور آٹھ، نو سے کم نہیں،جبکہ پینتالیس بھتہ خوربھی پکڑے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے ان ملزمان کومیڈیاکے سامنے پیش کرنے کی اجازت لیں گے۔اس موقع پروفاقی وزیرداخلہ نے اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈکروانے کی آخری تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کرنے کا بھی اعلان کیا۔
















متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.