23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:11
فیصل آباد:شوہر کا بیوی پر مبینہ تشدد،سرکے بال کاٹ ڈالے
جنگ نیوز -
فیصل آباد…فیصل آباد میں والدین سے تشدد کی شکایت کرنے پرشوہر نے بیوی کے سر کے بال مونڈ دیئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔فیصل آباد کے نواحی علاقے لاہوریاں کی رہائشی شازیہ کا کہنا ہے کہ اس کا شوہرمحمدحسین اس پر آئے دن تشدد کرتا تھا جس کی شکایت اس نے اپنے والدین سے کی۔ شوہر کو جب معلوم ہوا تو اس نے شازیہ کے سر کے بال مونڈ ڈالے اور تشدد کے بعد کمرے میں بند کر دیا۔ شازیہ کا کہنا تھا کہ اس کے والدین گھر آئے اور اسے سول اسپتال فیصل آباد پہنچایا۔ والدین کی درخواست پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لئے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔