23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:22
فلسطینی صدر نے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی درخواست دیدی
جنگ نیوز -
نیویارک… فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں آزاد ریاست فلسطین کی مکمل رکنیت کی درخواست پیش کردی ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کودرخواست جمع کروادی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان نے فلطسینی صدر کی جانب سے آزاد ریاست کو رکنیت دینے کی درخواست موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ میں فلطسینی آزاد ریاست کی رکنیت کی درخواست کی مذمت کی گئی ہے۔