24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:27
والدٹھیک ہیں،مخالفین غدار ہیں،عائشہ قذافی
جنگ نیوز -
دمشق ... لیبیا کے کرنل قذافی کی بیٹی عائشہ قذافی کا کہنا ہے کہ ان کے والد بالکل ٹھیک ہیں اور غداروں کو اپنے ملک سے نکالنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں،شام کے ایک ٹی وی چینل پر عائشہ قذافی کا ریکارڈڈ بیان جاری کیا گیا ہے جس میں عائشہ قذافی نے لیبیا کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے عظیم رہنما مخالفین کے خلاف بیٹوں کے ہمراہ لڑ رہے ہیں،انہوں نے ہتھیار نہیں ڈالے،عائشہ قذافی جو اپنی والدہ اور دو بھائیوں کے ساتھ انتیس اگست کو الجیریا فرار ہوگئی تھیں،ان کا کہنا تھا کہ کرنل قذافی لیبیا میں ہی ہیں اور غداروں کو ملک سے نکالنے کے لئے جنگ کررہے ہیں۔