تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:27

سندھ : متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی ،بیماریوں نے دھاوا بول دیا

جنگ نیوز -


بدین ... سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔گندا پانی جمع ہونے کے باعث مختلف بیماریوں نے شہریوں پر دھاوا بول دیا۔ضلع بدین میں طوفانی بارشوں کے بعد سیم نالوں اور نہروں میں کئی شگاف پڑ گئے جنہیں پر کرنے کی جانب اب تک کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ان شگافوں سے نکلنے والے سیلابی ریلے بدستور پنگریو،کھوسکی،ٹنڈو باگو سمیت ضلع بھر میں تباہی مچارہے ہیں۔ضلع ٹھٹھہ کے علاقوں جاتی،سجاول،میر پور بٹھورو کے سینکڑوں دیہاتوں میں بھی بارش کا پانی موجود ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔میر پور خاص،جھڈو،نوکوٹ اور عمر کوٹ میں بھی بارش کا پانی شہریوں کے لئے وبال جان بنا ہوا ہے۔ان علاقوں میں بھی اب پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں۔سامارو شہر اور اس کے اطراف میں موجود کئی فٹ پانی تاحال نہیں نکالا گیا ہے۔خیر پور کی تحصیلوں کوٹ ڈیجی،نارا اور فیض گنج میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی رابطہ سڑکوں کی مرمت بھی اب تک شروع نہیں کی گئی جس کے باعث سینکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ گزشتہ کئی روز سے منقطع ہے۔ جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید غذائی قلت ہے اور مختلف بیماریا ں بھی پھیلی ہوئی ہیں۔نوابشاہ شہر کے کئی علاقوں میں اب بھی بارش کا پانی جمع ہے۔جس کی وجہ سے شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔دولت پور،دوڑ قاضی احمد شہروں کے اطراف میں بھی کئی فٹ پانی جمع ہے۔لوگ بڑی تعداد میں پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.