24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:37
امریکا:کیلی فورنیا میں 10 مسلمان طلبہ کو قید کی سزا
جنگ نیوز -
آکلینڈ ... امریکا میں دس مسلمان طالب علموں کو قید کی سزا سنادی گئی ،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال اسرائیلی سفیر کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی کی تھی،آٹھ فروری دوہزار دس کو اسرائیلی سفیر مائیکل اورین جب کیلی فورنیا یونیورسٹی میں خطاب کے لئے آئے تھے، تو مسلم اسٹوڈنٹس یونین نے اس پر احتجاج کیا تھا،امریکا میں چونکہ آزادی اظہار کے قانون پر سختی سے عمل درآمد ہوتا ہے ،اس لئے پولیس نے گیارہ مسلم طلبا کو گرفتار کرلیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دس طلبا کو سزا سنادی جب کہ ایک کو رہا کردیا،ملزمان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔