24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:37
یمن : فوج کی فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک
جنگ نیوز -
یمن : فوج کی فائرنگ سے 5 مظاہرین ہلاک
صنعا…یمن کے دارالحکومت صنعا میں فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسا دی جس سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق رات گئے یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا کے چینج اسکوائر پر مظاہرین کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ریسکیوذرائع کے مطابق 5فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ یہ ہلاکتیں ایسے وقت ہوئی ہیں، جب یمن کے صدر عبداللہ صالح تین ماہ سعودی عرب میں رہنے کے بعد واپس یمن پہنچے ہیں۔