تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:37

کراچی :موٹروے پولیس افسرنے دو ست کو گولی ماردی

جنگ نیوز -
کراچی :موٹروے پولیس افسرنے دو ست کو گولی ماردی

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں جھگڑے کے دوران اپنے دو ست کو گولی مار کر قتل کرنے والے موٹروے پولیس سب انسپکٹر کو جناح اسپتال سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کلفٹن بلاک 4 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹس میں جھگڑے کے دوران موٹروے پولیس سب انسپکٹر احمد آفریدی نے اپنے دوست نسیم گل کو گولی مار کر قتل کر دیا ،جھگڑے کے دوران ہی پولیس سب انسپکٹر کو بھی ایک گولی ہاتھ میں لگی،جو واقعے کے بعد غائب ہوکر طبی امداد کے لئے جناح اسپتال پہنچ گیا،اور اسپتال انتظامیہ کو اس نے بتایا کہ مجھے اپنی ہی گولی اتفاقیہ طور پر لگ گئی ہے،لیکن اتنی ہی دیر میں کلفٹن کے رہائشی فلیٹ سے گولی لگی ہوئی لاش ملی تو واقعے کا پول کھل گیا،جناح اسپتال سے پولیس نے سب انسپکٹر احمد آفریدی کو گرفتار کرکے پستول بھی برآمد کرلی ہے،لیکن متعلقہ تھانے میں واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.