تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:48

اسرائیلی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب ،مغربی کنارے میں جوتا باری

جنگ نیوز -
اسرائیلی وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب ،مغربی کنارے میں جوتا باری

غزہ…اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مغربی کنارے کے رہائشی فلسطینی باشندوں نے شدید ردعمل ظاہر کیااور جوتے لہرائے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کررہے تھے تو اسی وقت مغربی کنارے میں فلسطینی باشندے اپنا شدید ردعمل ظاہر کررہے تھے ،وہ ٹی وی اسکرین پر جوتے مار رہے تھے ،مشتعل نوجوانوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم جھوٹے اور ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل امن نہیں چاہتا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.